Breaking News
Home / Sports / بینظیرانٹرنیشنل ٹینس، 9 پاکستانی پلیئرز نے مین راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی

بینظیرانٹرنیشنل ٹینس، 9 پاکستانی پلیئرز نے مین راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی

لاہور: شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں 9 پاکستانی پلیئرز نے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شہزاد خان، یاسر خان، محمد اکبر، ہیرا عاشق، محمد عابد، مزمل مرتضیٰ، عقیل خان، سامر افتخار اور احمد چوہدری شامل ہیں، ان کے علاوہ مین راؤنڈ میں 23 غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کا تعلق بھارت، کینیڈا ، روس، یوکرین، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس اور اسپین سے ہے۔

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 22 دسمبر، سیمی فائنل 23 دسمبر جبکہ فائنل میچ 24 دسمبر کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 15ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے، مین راؤنڈ میں آج 16میچز کھیلے جائیں گے۔

Check Also

سرفراز احمد نے شکست کو مایوس کن قرار دیدیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چوتھے میچ میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: