Home / South Asia / تاج محل لٹیروں کی نشانی اور بھارتی ثقافت پر بدنما داغ ہے، بی جے پی کی ہرزہ سرائی
TAJ MAHAL

تاج محل لٹیروں کی نشانی اور بھارتی ثقافت پر بدنما داغ ہے، بی جے پی کی ہرزہ سرائی

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم کا کہنا ہے کہ تاج محل غداروں نے تعمیرکیا تھا یہ لٹیروں کی نشانی ہے اسے تاریخ سے ختم کرنا ہوگا۔دنیا کے ساتویں عجوبے اور عالمی سطح پر منفرد مقام رکھنے والے سیاحتی مقام تاج محل بھی اب بھارت کی سیاسی اور انتہاپسندی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔ محبت کی نشانی کہلانے والے تاج محل کو سب سے پہلے بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ تاج محل بھارتی تہذیب و ثقافت کا عکاس نہیں۔ وزیراعلیٰ کے اس بیان کے بعد ریاستی حکومت نے تاج محل کو محکمہ سیاحت کے کتابچے سے خارج کردیا تھا۔

ب اترپردیش سے ہی بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم نے بھی تاج محل کو غداروں کی تعمیر قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ تاج محل مغل لٹیروں کی نشانی اور بھارتی ثقافت پر بدنما داغ ہے۔ سنگیت سوم کا کہنا تھا کہ تاج محل کو سیاحتی کتابچے کے تاریخی مقامات کی فہرست سے نکالنے پر بہت سے حلقے حیران ہیں لیکن شاید وہ سب اس کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں، تاج محل کی تعمیر کرنے والے شخص نے اپنے باپ کو جیل میں قید کردیا تھا اور ہندؤں کا قتل عام کرنا چاہتا تھا اگر محل کی تاریخ یہ ہے تو پھر بھارتی تاریخ میں تاج محل کی کوئی جگہ نہیں ہم اسے تبدیل کردیں گے۔

Check Also

بھارت میں بھکاری پکڑوانے والے کو نقد انعام کا اعلان

ممبئی: بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی پولیس نے شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: