Home / Pakistan / تربت میں آپریشن کے دوران اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

تربت میں آپریشن کے دوران اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

تربت: ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
تربت میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کی نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : تربت سے 15 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
واضح رہے کہ چند روز قبل بلیدہ کے علاقے سے 15 اور تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا تھا جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: