Home / World / ترکی شام میں امریکا سے کوئی تنازعہ کھڑا نہ کرے، ٹرمپ کا اردگان کو انتباہ

ترکی شام میں امریکا سے کوئی تنازعہ کھڑا نہ کرے، ٹرمپ کا اردگان کو انتباہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کو خبردار کیا ہے کہ ترک فوج کو شام میں امریکی فوجیوں سے کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہیے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران امریکی صدر نے شام میں جاری ترک فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک فوجی کارروائی سے شام میں ہمارے مشترکہ اہداف کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ترکی کو شام میں جاری فوجی کارروائی فوری بند کرنی چاہیے بصورت دیگر یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان نے امریکی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے شام میں کردوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی منطقی انجام تک جاری رہے گی، انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ شام میں کردوں کی حمایت اور دفاعی مدد کا سلسلہ بند کرے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: