Home / World / ترکی میں داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجو گرفتار

ترکی میں داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجو گرفتار

انقرہ: ترکی میں داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجوؤں کو گرفتارکرلیا گیا جو بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی حکام نے داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجوؤں کو گرفتارکرلیا ہے جو ترکی کے یوم جمہوریہ کی تقاریب پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔
49 مشتبہ افراد کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ 4 کو استنبول سے حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے مبینہ کارندے ترکی کے 94 ویں قومی دن کے حوالے سے ہونے والی تقاریب کو نشانہ بنانا چاہتےتھے۔ ترکی حکام نے داعش سے تعلق رکھنے والے 55 غیر ملکیوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: