Home / World / ترک صدر نے نامناسب ٹوئٹ پر یو اے ای کے وزیر خارجہ کو جھاڑ دیا

ترک صدر نے نامناسب ٹوئٹ پر یو اے ای کے وزیر خارجہ کو جھاڑ دیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے عثمانی دور خلافت میں مدینہ منورہ کے آخری گورنر کے متعلق توہین آمیز بات کو ری ٹوئٹ کرنے پر یو اے ای کے وزیر خارجہ کو جھاڑ دیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النیہان نے چند روز قبل ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا تھا جس میں عثمانی خلافت کے آخری ایام کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ترک گورنر فخرالدین پاشا کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ترک کمانڈر فخرالدین پاشا جو کہ طیب اردگان کے اجداد میں سے ہیں، مقامی عربوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے، انہوں نے عربوں کی املاک کو ضبط کیا، مدینہ منورہ کے خزانے کو تاراج کیا۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: