Home / Tech / تعلیم سے زندگی میں 11 ماہ کا اضافہ، سگریٹ سے عمر کے سات سال کم: تحقیق
importance of education in life

تعلیم سے زندگی میں 11 ماہ کا اضافہ، سگریٹ سے عمر کے سات سال کم: تحقیق

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تعلیم کے میدان میں ہر ایک سال گزارنے سے انسان کی زندگی میں اوسطاً 11 ماہ کا اضافہ ہوتا ہے۔
محققوں کا کہنا ہے کہ انسان اوسط سے زیادہ ہر ایک کلو گرام وزن کے بدلے اپنی دو ماہ کی عمر کھو دیتا ہے اور روزانہ سگریٹ کا ایک پیکٹ پینے سے عمر کے سات سال گنوا دیتا ہے۔

ایڈنبرا یونیورسٹی کی ٹیم کو اپنے سوالوں کا جواب لوگوں کے ڈی این اے میں فرق کے تجزیے سے ملا۔
ان کا خیال ہے کہ یہ تحقیق بالآخر لوگوں کے لیے زیادہ دن جینے کے نئے راستے کھولے گی۔اگر کوئی سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کرتا ہے، اس نے سکول چھوڑ دیا ہے اور اس کا وزن مقررہ مقدار سے زیادہ ہے تو ایسے شخص کی کسی ایک غیر صحت مند عادت کے اثرات کی شناخت مشکل ہو سکتی ہے۔
اس کے بر عکس محقق نے قدرتی تجربے پر توجہ مرکوز کی
اس کے لیے محققوں کے گروپ نے چھ لاکھ سے زیادہ افراد کے ڈی این اے کا مطالعہ کیا۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: