Home / Entertainment / جاوید کوڈو کی حکومت سے مالی امداد کی اپیل

جاوید کوڈو کی حکومت سے مالی امداد کی اپیل

لاہور: معروف کامیڈین جاوید کوڈو نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مالی امداد کی اپیل کردی۔
جاوید کوڈو نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں ان کی مالی مشکلات کودورکرنے کے لیے اقدامات کریں۔ انھوںنے تمام عمر اپنی فنی صلاحیتوں کے بل پرلوگوںکو انٹرٹین کیا، لیکن آج وہ شدید مالی مشکلات سے دوچارہونے کے ساتھ بیماربھی ہیں۔
کامیڈین نے کہا کہ بیماری کے باعث مالی مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جبکہ اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی وجہ سے کسی قسم کی فنی سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لے رہا۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: