Home / Entertainment / ’’جمانجی؛ ویلکم ٹودی جنگل‘‘ کاتیسرے ہفتے بھی راج برقرار

’’جمانجی؛ ویلکم ٹودی جنگل‘‘ کاتیسرے ہفتے بھی راج برقرار

نیویارک: فلم’’ جمانجی؛ ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ اس ہفتے بھی باکس آفس پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی اور فلم نےاس ہفتے مزید 3ارب روپے کمائے ہیں۔

فلم کی کہانی 4 دوستوں کی ہے جنھیں ایک پرانا وڈیو گیم ملتا ہی جو ان کی زندگیوں کو ایک دم سے تبدیل کردیتا ہے اور پھر ایکشن اور ایڈونچر کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ یہ فلم اب تک مجموعی طور پر 31ارب روپے کماچکی ہے۔ معروف ہدایت کار اور پروڈیوسراسٹیون اسپیل برگ کی نئی ہسٹوریکل ڈراما فلم ’دی پوسٹ‘ نے ریلیز کے 3 دنوں میں2 ارب 4کروڑ روپے کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

فلم 4امریکی صدور کے دور میں ہونے والے حقیقی واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسی بہادر خاتون صحافی کے بارے میں ہے جو امریکی اقتدار کے ایوانوں میں ہونے والے واقعات سے پردہ فاش کرنے کی ٹھان لیتی ہے۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: