Home / World / جوہری ہتھیاروں کے تجربات سے شمالی کوریا محفوظ نہیں ہوسکتا، امریکا

جوہری ہتھیاروں کے تجربات سے شمالی کوریا محفوظ نہیں ہوسکتا، امریکا

سیئول:

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ ہم شمالی کوریا کو جوہری ملک تسلیم نہیں کرتے اور پیانگ یانگ میزائل پروگرام سے محفوظ نہیں ہوسکتا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول کے دورے کےدوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ تنازعات کو حل کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، یہ پیانگ یانگ کے لئے نادر موقع ہے کیوں کہ ہمارے سفارتکاروں کو عسکری قیادت کی حمایت بھی حاصل ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا کے ساتھ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑسکتی ہے

 

امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملے کی کوشش کی تو اس کے لئے بہتر نہیں ہوگا، جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر امریکا کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جوہری اور میزائل پروگرام شمالی کوریا کو محفوظ نہیں بنا سکتے اور  امریکا کبھی بھی پیانگ یانگ کو جوہری ملک تسلیم نہیں کرے گا۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: