Home / Pakistan / حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری کیلیے آج اجلاس متوقع

حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری کیلیے آج اجلاس متوقع

حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری کیلیے آج اجلاس متوقع

ایف آئی اے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم کوواپس لانے کیلیے ٹیم نامزد کریگی۔ فوٹو: فائل
ایف آئی اے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم کوواپس لانے کیلیے ٹیم نامزد کریگی۔ فوٹو: فائل
کراچی: ایف آئی اے کا سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم ایم کیوایم کے سابق تنظیمی کمیٹی انچارج حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری کے بعد وطن واپس لانے کے لیے آج اجلاس متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوارچھٹی ہونے کے باعث حماد صدیقی کی حوالگی کے حوالے سے ایف آئی اے ٹیم تشکیل نہیں دے سکی تھی، ایف آئی اے کے ایک اعلی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کے انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے اورانٹر پول نے جاری ریڈ وارنٹ کی بنیاد پر ہی حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتارکیا گیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے ملزم حمادصدیقی کی حوالگی کے حوالے سے آج اہم اجلاس ہوگا جس میں ملزم کی گرفتاری کے لیے قانونی دستاویزات تیارکرنے اور دبئی جانے والے افسران کے ناموںکا انتخاب کیاجائے گا، ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے ہمراہ قانون نافذکرنے والے اداروں اورپولیس کے افسران بھی حماد صدیقی کوگرفتارکرنے دبئی جاسکتے ہیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: