Home / Business / حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مںظوری دے دی، وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 77 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جب کہ ڈیزل 85 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکومت کی جانب سے مٹی کا تیل 4 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگیا ہے۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: