Home / Tech / خبردار؛ کپڑوں کی کھونٹی آپ کی خفیہ ویڈیو بھی بناسکتی ہے

خبردار؛ کپڑوں کی کھونٹی آپ کی خفیہ ویڈیو بھی بناسکتی ہے

خفیہ کیمرے لمحہ بہ لمحہ آپ کی جاسوسی کررہے ہیں۔ فوٹو:انٹرنیٹ
لندن: خبردار! خفیہ کیمرے کی  آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے اور ذرا سی لاپرواہی اور غفلت آپ کے لیے زندگی بھر کا روگ بن سکتا ہے۔

اگر آپ شاپنگ سینٹر میں چینجنگ روم  کا استعمال کرتے ہیں یا کسی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں تو یہ نہ سمجھیں کوئی آپ کو دیکھ نہیں رہا بلکہ اب ایسے خفیہ کیمرے عام ہوگئے ہیں جو لمحہ بہ لمحہ آپ کی جاسوسی کررہے ہیں اور آپ ان سے مکمل طور پر بے خبر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفات میں زندہ رکھنے میں مددگار ایمرجنسی بیگ

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں  بیت الخلاء اور ہوٹلز میں لگے خفیہ کیمروں کے متعدد اسکینڈلز منظر عام پر آچکے ہیں جس سے لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: