Home / World / خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، امریکی وزیر خارجہ

خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، امریکی وزیر خارجہ

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ خطے میں قیام امن اور سیکیورٹی کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کی اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیردفاع خرم دستگیر، وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار بھی شریک تھے تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک امریکا مذاکرات میں شرکت نہیں کی۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی و عسکری قیادت نے پاکستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی پر اپنے خدشات اور تحٖظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے اور اس جنگ میں نتائج بھی حاصل کیے ہیں، امریکا کےساتھ بہترین تعلقات قائم کرناچاہتے ہیں، دونوں ممالک کو اقتصادی اور معاشی تعاون کو فروغ دینا چاہیئے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: