Home / Pakistan / خطے میں پائیدار امن اوراستحکام کیلئے کشمیر کا مسئلہ ناگزیر ہے، پاکستان کا امریکا کو پیغام

خطے میں پائیدار امن اوراستحکام کیلئے کشمیر کا مسئلہ ناگزیر ہے، پاکستان کا امریکا کو پیغام

اسلام آباد: امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں دونوں ممالک نے مستقبل میں اعلیٰ سطح پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ امریکی وفد کو افغانستان اور خطے میں تعاون اور استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور امریکی وزیرخارجہ کو پاک افغان سرحد محفوظ بنانے کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے مستقبل میں اعلیٰ سطح پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور کہا گیا کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے تعاون فراہم کرنا پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں پر ہونے والی مشاورت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: