Breaking News
Home / Sports / خواتین پرستاروں کی تعدادبڑھ گئی؛ 3،4 سال تک شادی کاارادہ نہیں ہے،حسن علی

خواتین پرستاروں کی تعدادبڑھ گئی؛ 3،4 سال تک شادی کاارادہ نہیں ہے،حسن علی

گوجرانوالہ: نوجوان فاسٹ بولرحسن علی نے کہا ہے کہ کرکٹ کے سواکسی چیز پر توجہ نہیں دے رہا، جب سے شہرت ملنے لگی خواتین پرستاروں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔
اگر ایسی باتوں کی طرف دھیان دیں گے تو کارکردگی نہیں دکھا سکتے،میرا3 سے 4 سال تک شادی کاکوئی ارادہ نہیں ہے، ایک انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ میں بچپن سے ہی غصے والا تھا۔ ایک فاسٹ بولرکے مزاج میں غصہ ہونا چاہیے، میں نے اپنے بڑے بھائی کی وجہ سے کرکٹ کھیلی اور دنیا کا نمبر ون بولر بن گیا، ٹاپ پر آنا آسان لیکن اس پوزیشن کو برقراررکھنا بہت مشکل ہے۔
انھوں نے کہاکہ وقاریونس میرے ہیرو ہیں، میں ان کو بہت پسندکرتا ہوں، سابق کپتان کا کم میچز میں50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ کر ان کے ہی نام کیا، حسن علی نے کہاکہ کرکٹ کے ساتھ اچھی خاصی کبڈی بھی کھیل لیتا ہوں۔

Check Also

دورۂ نیوزی لینڈ؛ ٹیم کی ناقص کارکردگی پرسابق کرکٹرز چراغ پا

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی نے سابق کرکٹرز کو ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: