Home / World / خواتین کے لیے عبایا لازمی نہیں، سعودی عالم

خواتین کے لیے عبایا لازمی نہیں، سعودی عالم

ریاض: سعودی علما کمیٹی کے سینئر رکن شیخ ڈاکٹر عبدالمطلق نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے عبایا لازمی نہیں کیونکہ شرعی احکامات کے تحت ’پردہ ‘ کرنا لازمی ہے جس کے لیے شرعی تقاضوں کے تحت کوئی بھی طریقہ اپنایا جاسکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عالم نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ خواتین کو عبایا پہننے پر پابند نہیں کیا جاسکتا، اللہ تعالی ٰ نے قرآن مجید کی سورۃ الاحزاب میں خواتین کے پردے کا حکم دیا ہے اس لیے خواتین پردے کے لیے جو صورت اختیار کرنا چاہیں وہ کرسکتی ہیں اس کے لیے برقع یا عبایا پہننا لازم نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خواتین کیلیے مردوں کا فٹ بال میچ دیکھنا حرام ہے،سعودی مفتی
شیخ عبدالمطلق نے کہا کہ مکہ اور مدینہ میں مقدس مقامات پر بعض خواتین عبایا نہیں پہنتیں بلکہ کسی اور طریقے سے پردہ کرتی ہیں جو ایک دلیل ہے کہ عبایا کی پابندی ضروری نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام کی 90 فیصد باوقار خواتین پردے کے لیے عبایا استعمال نہیں کرتیں بلکہ دیگر چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کی صدائیں بلند ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: