Home / Tech / دبئی پولیس کے لیے جدید ترین ڈرون بائیک متعارف
Dubai introduce new bike for police

دبئی پولیس کے لیے جدید ترین ڈرون بائیک متعارف

دبئی: پولیس کے لیے جدید ترین ڈرون بائیک متعارف کرادی گئی اور یہ بائیک ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں دبئی نے جدیدیت کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، پولیس کےلئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے جدید ترین ڈرون بائیک متعارف کرادی گئی، ڈرون بائیک کو’’ہوورسرف‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ بائیک ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ بیٹری سے چلنے والی فلائنگ موٹربائیک پولیس اہلکار کو لے کر 5 میٹر کی بلندی پر اڑسکتی ہے جبکہ رائڈر کےبغیر بھی 6 کلومیٹرسے زائد کا سفرکرسکتی ہے۔
موٹرسائیکل 200 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار تک جاسکتی ہے اور ایک مرتبہ چارج کرنے پر 8 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے جب کہ 25 منٹ تک 300 کلو وزن کے ساتھ 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بھی اڑسکتی ہے.

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: