Home / Entertainment / ’’دنگل‘‘ کے بعد ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ نے بھی چین میں دھوم مچادی ’’دنگل‘‘ کے بعد ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ نے بھی چین میں دھوم مچادی

’’دنگل‘‘ کے بعد ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ نے بھی چین میں دھوم مچادی ’’دنگل‘‘ کے بعد ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ نے بھی چین میں دھوم مچادی

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’’ دنگل‘‘ کے بعد ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ نے بھی چین میں دھوم مچادی۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان کو مسٹر پرفیکشنسٹ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنا ہر کام بخوبی ادا کرتے ہیں اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے، وہ اپنی فلموں کا انتخاب بھی بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی تمام تر فلمیں کامیاب رہتی ہیں اور نہ صرف بھارت بلکہ چین میں بھی انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور ان کی فلمیں وہاں بھارت سے بھی زیادہ بزنس کرتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :’’دنگل‘‘ نے چین کے بعد ہانگ کانگ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے
عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’’دنگل‘‘ نے چین میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیے تھے جب کہ ’’پی کے‘‘ نے بھی چینی شائقین کو بے حد متاثر کیا تھا یہی وجہ ہے کہ عامر خان نے اپنی نئی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: