Home / Tech / دنیا کے پہلے ’’5 جی‘‘ اسمارٹ فون کی تصویر لیک

دنیا کے پہلے ’’5 جی‘‘ اسمارٹ فون کی تصویر لیک

یویارک: معروف امریکی ٹیلی کام کمپنی کے ایک ملازم نے ممکنہ طور پر دنیا کے پہلے ’’5 جی‘‘ اسمارٹ فون کی تصویر لیک کردی۔
پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کا اعلان ہوتے ہی صارفین کو اس کے حصول کا شدت سے انتظار ہے اور آج کل یہ بحث چھڑی ہے کہ کب انٹرنیٹ کی تیز ترین سروس دستیاب ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2019 میں 5جی کی کچھ خصوصیات مرحلہ وار منظر عام پر آنا شروع ہوجائیں گی اور 2020 تک 5جی اسمارٹ فونز مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر دوسروں کو بھیجے گئے میسیج کو ڈیلیٹ کرنا ممکن ہوگیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق موبائل فونز اور ٹیلی کمیونی کیشن کے حوالے معروف امریکی کمپنی ’’کوالکوم‘‘ کے ہینا نامی ایک ملازم نے ٹوئٹر پر 5 جی ٹیکنالوجی والے اسمارٹ فون کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ دنیا کا پہلا 5 جی اسمارٹ فون میرے ہاتھ میں ہے۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: