Home / Sports / دورۂ لاہور کیلیے گروسنہا اور تلکارتنے نے خوف کی دیوار گرا دی

دورۂ لاہور کیلیے گروسنہا اور تلکارتنے نے خوف کی دیوار گرا دی

لاہور: اسانکا گروسنہا منیجر اور ہشان تلکارتنے بیٹنگ کوچ کے طور پر اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے جب کہ گولیوں کی زد میں آنے والے امپائر احسن رضا اتوار کو میچ سپروائز کرنے کیلیے تیار ہیں۔
سری لنکن ٹیم پر مارچ2009 میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 2 سری لنکن کرکٹرز خوف کی دیوار گرا کر ایک بار پھر پاکستان آنے کیلیے تیار ہیں۔ دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی بس میں سوار اسانکا گروسنہا منیجر اور ہشان تلکارتنے بیٹنگ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے کیلیے مہمان اسکواڈ کے ساتھ آئیں گے، انتہائی ناخوشگوار واقعے میں گولیوں کی زد میں آنے والے احسن رضا موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جانبر ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستانی امپائر اس وقت جاری ٹیسٹ میچ میں ریزرو امپائر تھے،وہ اتوار کو کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی مقابلے کو سپروائز کرنے کیلیے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

Check Also

سرفراز احمد نے شکست کو مایوس کن قرار دیدیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چوتھے میچ میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: