Home / Sports / ’’دوسرا‘‘ آف اسپنرز کے کیریئر کی دشمن بن گئی

’’دوسرا‘‘ آف اسپنرز کے کیریئر کی دشمن بن گئی

لاہور: سعید اجمل کے بعد محمد حفیظ کو بھی ’’دوسرا‘‘ لے ڈوبی۔
این سی اے کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ آف اسپنرز کا سب سے مؤثر ہتھیار’’دوسرا‘‘ ہے،سعید اجمل کے بعد سنیل نارائن نے اس فن میں اپنا لوہا منوایا لیکن اس گیند کو کرتے ہوئے بعض اوقات بازو کا خم 15ڈگری سے زیادہ ہونے پر ایکشن رپورٹ ہوجاتا ہے، سعید اجمل ’’دوسرا‘‘ کی بدولت کامیابیاں حاصل کرتے رہے لیکن ایکشن کی اصلاح کے بعد غیر موثر ہوگئے۔
مشتاق احمد نے محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی کو پاکستان کرکٹ کا بڑا نقصان قرار دیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ آف اسپنر حریف ٹیموں کے لیفٹ ہینڈرز کیخلاف قومی ٹیم کا موئثر ہتھیار تھے،ان کی موجودگی میں گرین شرٹس کی بولنگ لائن بڑی مضبوط تھی۔ انہوں نے کہا کہ بائیو مکینک رپورٹ میں فیصلہ محمد حفیظ کیخلاف آنے سے قومی ٹیم کی بولنگ متاثر ہوگی، دوسری بار ایکشن غیر قانونی قرار دیا جانا پاکستان کرکٹ اور آل رائونڈر دونوں کیلیے افسوسناک ہے۔
این سی اے کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ محمد حفیظ کو گھبراہٹ کا شکار ہونے کے بجائے بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلیے محنت کرتے ہوئے کم بیک کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ہم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آف اسپنرز کیساتھ کام کررہے ہیں تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے اس طرح کے مسائل سامنے نہ آئیں، اس سے قبل ایک پروگرام کے نتیجے میں ہی یاسر شاہ اور شاداب خان جیسے لیگ اسپنرز کی کارکردگی میں نکھار آیا۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: