Home / Pakistan / دو نیوٹرون ستاروں میں ٹکراؤ سے نئی دریافتیں
collision of stars

دو نیوٹرون ستاروں میں ٹکراؤ سے نئی دریافتیں

واشنگٹن ڈی سی:
لائیگو اور وِرگو نامی عالمی تحقیقی منصوبوں سے وابستہ ماہرین اس وقت امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ’’نیشنل پریس کلب‘‘ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں جس میں اعلان کیا جارہا ہے کہ انہوں نے زمین سے 13 کروڑ نوری سال دوری پر دو نیوٹرون ستاروں میں تصادم کا مشاہدہ کیا ہے اور اس ایک واقعے کی بدولت ایک ساتھ کئی دریافتیں کرلی ہیں۔

نیوٹرون ستاروں میں ٹکراؤ سے ایک طرف تو کششِ ثقل کی لہریں (گریوی ٹیشنل ویوز) خارج ہوئی جو لائیگو اور وِرگو کے حساس سراغرساں آلات نے دریافت کی ہیں جبکہ دوسری جانب طاقتور برقی مقناطیسی (الیکٹرو میگنیٹک) شعاعیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ان کے تجزیئے سے ایک طرف یہ جاننے میں مدد ملی ہے کہ کائنات میں بعض بھاری عناصر کیسے وجود میں آئے ہیں جبکہ ’’گیما رے برسٹ‘‘ کہلانے والے پراسرار کائناتی واقعات کے کچھ اہم پہلو ہمارے سامنے بے نقاب ہوئے ہیں۔ یہ تمام دریافتیں سات تحقیقی مقالوں میں پیش کی گئی ہیں جو آج ہی کے روز ریسرچ جرنلز ’’نیچر‘‘ اور ’’نیچر ایسٹرونومی‘‘ میں آن لائن شائع کیے گئے ہیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: