Home / Pakistan / دھرنے کیخلاف آپریشن کے دوران جاں بحق تمام افراد فیض آباد سے شمس آباد تک نشانہ بنے

دھرنے کیخلاف آپریشن کے دوران جاں بحق تمام افراد فیض آباد سے شمس آباد تک نشانہ بنے

راولپنڈی: فیض آباد میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونیوالے تمام آٹھوں افراد فیض آباد اور شمس آباد کے مابین نشانہ بنے۔
ذرائع کے مطابق شدید ہنگامے کے دوران ہونیوالی فائرنگ کے بعد مرنے والوں کو صرف گرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم یہ فائرنگ کس نے کی، یہ معاملہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلیے معمہ بنا ہوا ہے۔
جاں بحق افراد میں 5 کا پوسٹمارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور ایک کا ہولی فیملی میں کیا گیا جبکہ ایک بزرگ ظہورنواز اور جہانزیب اسحاق کا پوسٹمارٹم نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق جن افراد کا پوسٹمارٹم کیا گیا ان میں اکثر کی اموات رائفل کی بڑے سائز کی گولیاں لگنے سے ہوئیں۔ ایک کو گردن اور دیگر کو سروں و دیگر حصوں کو گولیاں لگیں۔ بعض کے جسموں پر ایک سے زائد گولیوں کے نشانات بھی ہیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: