Home / Entertainment / رانی مکھرجی کا سلمان خان کو انوکھا مشورہ

رانی مکھرجی کا سلمان خان کو انوکھا مشورہ

ممبئی: سلمان خان کو بالی ووڈ کا سب سے پرکشش کنوارا کہا جاتا ہے اور اسی حوالے سے لوگ انہیں طرح طرح کے مشورے اور نصیحتیں کرتے رہتے ہیں لیکن رانی مکھرجی نے دبنگ خان کو ایسا مشورہ دیا ہے جسے سن کر سب ہی حیران ہوگئے۔

رانی مکھرجی ان دنوں اپنی فلم ’ہچکی‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنی فلم کی پروموشن کے لیے بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو ’بگ باس سیزن11‘ میں گئیں جہاں انہوں نے شو کے میزبان سلمان خان سے کافی دلچسپ باتیں کیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رانی مکھرجی کو سلمان خان کی ضرورت پڑگئی
رانی مکھرجی نے پروگرام کے دوران کہا کہ سلمان خان بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ میری بیٹی آدیرا کو بھی بہت چاہتے ہیں۔ اس لئے سلمان خان کو چاہئیے کہ بھلے ہی وہ شادی نہ کریں لیکن باپ ضرور بنیں۔

واضح رہے کہ شادی کے بغیر باپ بننے کا رواج بالی ووڈ میں نیا نہیں، اس سے قبل کرن جوہر اور تشار کپور بھی شادی کے بغیر ہی سروگیسی کے ذریعے باپ بن چکے ہیں۔

Check Also

سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

ممبئی: سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: