Home / Entertainment / راکیش روشن کا ہریتھک کی سالگرہ پر مداحوں کیلیے زبردست تحفہ

راکیش روشن کا ہریتھک کی سالگرہ پر مداحوں کیلیے زبردست تحفہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی سپر ہیرو فلم سیریز ’’کرش‘‘ کے چوتھے سیکوئل کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن کے والد اور معروف ہدایتکار راکیش روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں فلم ’کرش‘ کے چوتھے سیکوئل کی ریلیز کا اعلان کردیا۔

راکیش روشن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ غالباً آج کرش فور کی ریلیز کی آفیشل تاریخ بتانے کا سب سے بہترین دن ہے، جو 2020 کی کرسمس میں ریلیز کی جائے گی جب کہ ہریتھک کی سالگرہ پر آپ سب کے لیے یہ ایک تحفہ بھی ہے۔

ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ کرش فور کے لئے اب تک اداکارہ کا نام فائنل نہیں ہوا کیوں کہ ابھی تک فلم کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے اور وہ ختم ہونے کے بعد ہی فائل کیا جائے گا کہ فلم میں کس اداکارہ کو لیا جائے۔

واضح رہے کہ مداحوں کو ہریتھک روشن کی نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم کا بے صبری سے انتظار ہے جس میں وانی کپور ان کے مدمقابل ہوں گی جب کہ فلم کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: