Home / Entertainment / رنویرکا فلم ’پدوماتی‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے اہم انکشاف

رنویرکا فلم ’پدوماتی‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے اہم انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ فلم ’پدوماتی‘ کو سائن کرنے کے لئے انہوں نے بہت وقت لیا کیونکہ علاؤالدین خلجی کا منفی کردار ادا کرنا اُن کے لئے بہت مشکل تھا۔
بینڈ باجا بارات اور رام لیلیٰ جیسی سپر ہٹ فلموں سے بالی ووڈ میں منفرد شناخت بنانے والے اداکار رنویر سنگھ ہر بار ایک نئے کردار کے ساتھ مداحوں کو حیران کرتے رہتے ہیں جب کہ حال ہی معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدوماتی‘ کی شوٹنگ مکمل ہوئی جس میں رنویر سنگھ پہلی بار منفی کردار میں دکھائی دیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں ’پدوماتی‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ شروع میں وہ اس کردار کو لیکر کافی پریشان تھے کیوں کہ میرے لئے علاؤالدین خلجی کا کردار نبھانا بہت خطرناک اور ناممکن تھا اور فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی ہیرو کے برعکس خلجی کا منفی کردار کرتے ہوئے بھی کافی خوفزدہ اور گھبرایا ہوا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:فلم ’’پدماوتی‘‘ ایک بار پھر مشکلات کا شکار
اداکار کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ اس کردار کو سننے کے بعد میں نے فلم سائن کرنے کے لئے کافی وقت لیا، کیوں کہ منفی کردار ادا کرنا ہیرو بننے سے بھی زیادہ مشکل ہے اور میں نے اپنی طرف سے یہ کردار نبھانے کی پوری کوشش کی تاہم فلم دیکھنے کے بعد ہی اندازہ ہوگا کہ یہ کردار صحیح طرح نبھانے میں کامیاب ہوا یا نہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: