Home / Entertainment / رنویر اور شاہد سے زیادہ معاوضہ لینے پر دپیکا کا ردعمل

رنویر اور شاہد سے زیادہ معاوضہ لینے پر دپیکا کا ردعمل

مبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلم ’پدماوتی‘ میں رنویر سنگھ اور شاہد کپورسے زیادہ معاضہ لینے پر خاموشی توڑ دی۔
بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے پہچانی جانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں بھی ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے نہ صرف پروڈیوسر کی اولین پسند ہوتی ہیں بلکہ جاندار اداکاری کی وجہ سے وہ اب تک متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں:’پدماوتی‘ میں ہیروئن کاسٹ کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پدماوتی‘ کی تھری ڈی ٹریلرکی تقریب میں دپیکا سے فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے کا سوال پوچھا گیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے زیادہ معاوضے کا چیک ملنا کوئی بڑی بات نہیں کیوں کہ مجھے خود پر اور اپنے کام پر پورا بھروسہ ہے لیکن میرے لئے سب سے زیادہ فخر کی بات فلم کے پوسٹر پر میری تصویر کا ہونا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پدماوتی کی شوٹنگ میں دیپیکا رکاوٹ بن گئیں
واضح رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہد کپور اور رنویر سنگھ نے 10، 10 جب کہ دپیکا پڈوکون نے 13 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: