Home / Business / روئی کی قیمتوں میں اضافہ

روئی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: پاکستان سے روئی کی بھرپور برآمدات اور سخت موسمی حالات کے باعث کپاس کا معیار متاثر ہونے کے خدشات پر روئی کی قیمتوں میں اضافے ہوگیا۔
گزشتہ روز مختلف شہروں میں روئی کی قیمتیں 100روپے کے اضافے سے 6ہزار400 روپے من تک پہنچ گئیں جبکہ 2 سے 3 فیصد آلودہ روئی کے سودے بھی 6ہزار550روپے فی من میں طے پائے۔
ادھر چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ کچھ عرصے سے دوران بڑی مقدار میں بنگلادیش، انڈونیشیا اور ویت نام کو روئی برآمد کی جا رہی ہے، 15 اکتوبر تک پاکستان سے 1 لاکھ80ہزار600 گانٹھ روئی برآمد ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 95 ہزار500 گانٹھ روئی ایکسپورٹ کی گئی تھی، اس طرح رواں سال روئی کی برآمد میں کم وبیش 100 فیصد اضافہ ہواہے۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: