Home / Pakistan / روس نے افغان طالبان کو تیل فراہم کرنے کا الزام مسترد کردیا
STOP IMPORT AND EXPORT OF OIL

روس نے افغان طالبان کو تیل فراہم کرنے کا الزام مسترد کردیا

 

ماسکو: روس نے افغان طالبان کو مفت پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں مغربی میڈیا کے الزامات کی سختی سے تردید کی ۔ مغربی میڈیا نے روس پر افغان طالبان کو مفت ڈیزل فراہم کرنے اور امریکی مشن کو ناکام بنانے کے الزامات عائد کیے تھے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ 16 اکتوبر کو مغربی میڈیا میں روس پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور زمینی حقائق کے برخلاف قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ خبر مفروضوں پرمبنی ہے جس کا مقصد افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج کی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔

 

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: