Home / World / روس نے شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کا مطالبہ مسترد کردیا

روس نے شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کا مطالبہ مسترد کردیا

ماسکو: روس نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کو تباہ کرنے کی وجوہات ڈھونڈ رہا ہے۔
بیلارس کے دارالحکومت منسک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ہم نے شمالی کوریا کے ان میزائل تجربات کو منفی طور پر لیا ہے اور ہم نے بار بار کہا ہے کہ شمالی کوریا پابندیوں کے اس دباؤ سے مزید مشتعل ہوجائے گا لہذا ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے اور پابندیاں عائد کرنے کے بجائے مذاکرات کی راہ اپنائی جائے۔
یہ پڑھیں: امریکا کا سلامتی کونسل میں شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا حالیہ اقدام شمالی کوریا کی حکومت کو مشتعل کردے گا اور براہ راست اس بات پر اکسائے گا کہ وہ مزید انتہا پسندانہ اقدامات کرے، امریکی حکام کو وضاحت کرنا ہوگی کہ ان کا مقصد کیا ہے، اگر وہ شمالی کوریا کو تباہ کرنے کی وجوہات ڈھونڈ رہے ہیں تو وہ سیدھی طرح کہہ دیں اور ان کی اعلیٰ قیادت اس بات کی تصدیق کردے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کے بعد امریکا اور جاپان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکا نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: