Home / Sports / رینکنگ میں اکھاڑ پچھاڑ اظہرعلی کا کچھ نہیں بگاڑ پائی

رینکنگ میں اکھاڑ پچھاڑ اظہرعلی کا کچھ نہیں بگاڑ پائی

دبئی: ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں اکھاڑ پچھاڑ بھی اظہر علی کا کچھ نہیں بگاڑ پائی تاہم ٹاپ آرڈر بیٹسمین بدستور آٹھویں پوزیشن پر فائز ہیں۔
دہلی اور ایڈیلیڈ میں 2 ٹیسٹ میچز کے اختتام پر تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی، سری لنکا سے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں 243 اور 50 کی اننگز پر کوہلی کو 2درجے ترقی ملی جس کے بعدوہ اب دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، انھوں نے اس سیریز کا آغاز چھٹی پوزیشن سے کیا تھا تاہم اس دوران 610 رنز اسکور کرنے کی بدولت ترقی پاتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچے، ان کو جگہ دینے کیلیے چتشیور پجارا کو 2 اور کین ولیمسن کو ایک درجے نیچے اترنا پڑا۔
پاکستان کے اظہر علی بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہے، دنیش چندیمل 8 درجے کی جست لگا کر نویں درجے پر پہنچ گئے، اسی طرح انجیلو میتھیوز 7 اور شان مارش پورے16 درجے ترقی پاکر بالترتیب 23 اور 27 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹاپ پر موجود اسمتھ کی پوزیشن فی الحال مضبوط ہے۔
بولرز میں ٹاپ پر جیمز اینڈرسن ہیں جبکہ ایک درجہ بہتری سے کاگیسو ربادا نے رویندرا جڈیجا سے دوسری پوزیشن چھین لی،نیل ویگنر اور مچل اسٹارک کی 2،2درجے ترقی کی وجہ سے ناتھن لیون اور ڈیل اسٹین بالترتیب 9 اور 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ بدستور 15 ویں درجے پر موجود ہیں۔
آل رائونڈرز میں ٹاپ پوزیشن بھی بدستور شکیب کے پاس ہے۔ سری لنکا سے سیریز میں کامیابی کے باوجود بھارت کو ایک پوائنٹ کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ بدستور ٹاپ پرموجود ہے جب کہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: