Home / Entertainment / زائرہ وسیم کے ساتھ فلائٹ میں دست درازی، انسٹاگرام پروڈیووائرل

زائرہ وسیم کے ساتھ فلائٹ میں دست درازی، انسٹاگرام پروڈیووائرل

ممبئی: فلم ’’دنگل‘‘ میں عامر خان کی بیٹی کا کردارادا کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ فلائٹ کے دوران مسافر کی جانب سے دست درازی کی گئی جس پر وہ زاروقطار رونے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلم دنگل سے انٹری دینے والی اداکارہ زائرہ وسیم دہلی سے وسترا ائیرلائن کی پروازسے ممبئی جارہی تھیں کہ انہوں نے فلائٹ کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پرایک وڈیوڈالی جس میں وہ زارو قطاررورہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلائٹ میں ان کے عقب میں بیٹھے شخص نے اس وقت دست درازی کی جب وہ سورہی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ مسلسل ان کی گردن پرہاتھ لگارہا تھا، اداکارہ اُس کی اس حرکت کی وڈیو بنانا چاہتی تھی لیکن روشنی کم ہونے کے باعث وہ ایسا نہیں کرسکیں تاہم وہ کسی حد تک اسکرین شاٹس لینے میں کامیاب رہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زائرہ وسیم کو بھارت کا دوسرا نیشنل ایوارڈ مل گیا

اداکارہ نے فلائٹ کے کیبن کریو کو بلایا اوراس شخص کی شکایت کی تاہم فلائٹ کے عملے اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی، جس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پرسب کو روتے ہوئے اپنی روداد سنائی اورکہا کہ وہ بہت زیادہ پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا کوئی تحفظ نہیں کرے گا تو ہم لڑکیاں کیسے محفوظ رہیں گی۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: