Home / World / زمبابوے میں فوج کے حالیہ اقدامات پرتشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

زمبابوے میں فوج کے حالیہ اقدامات پرتشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے میں فوج کےحالیہ اقدامات پرتشویش ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے زمبابوے کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے کی قیادت اختلافات کوفوری ختم کرکے حالات معمول پرلائے اورزمبابوے میں فوج کے حالیہ اقدامات پرتشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کویقینی بنایا جائے۔
زمبابوے میں فوج نے سیاسی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ جمالیا ہے لیکن فوجی ترجمان نے حکومت کا تختہ الٹنے کی تردید کردی ہے تاہم حقیقت یہ بھی ہے کہ صدرموگابے اوران کی کابینہ کے ارکان گھروں پر نظربند ہیں۔
اس سے قبل زمبابوے کے صدررابرٹ موگابے اور فوج کے درمیان کشیدگی کے بعد فوج نے 37 سالہ حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: