Home / Sports / سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کے بیٹے والد کے نقش قدم پر چل نکلے

سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کے بیٹے والد کے نقش قدم پر چل نکلے

ممبئی: سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کے بیٹے اپنے والد کے نقش قدم پر چل نکلے، انھوں نے 150 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کے بیٹے اپنے والد کے نقش قدم پر چل نکلے، انھوں نے کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انڈر 14 ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول مالیا ادتی کو وویک آنندا اسکول پر 412 رنز کے بھاری مارجن سے فتح دلائی جب کہ انھوں نے خود ٹیم کی کامیابی میں 150 رنز سے حصہ ڈالا۔ ان کی یہ کاوش اپنے والد کی سالگرہ سے ایک روز پہلے سامنے آئی۔

خیال رہے کہ راہول ڈریوڈ اس وقت بطور ہیڈ کوچ انڈر 19 ٹیم کے ہمراہ یوتھ ورلڈ کپ کیلیے نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: