Home / Tech / سام سنگ ہاتھ پڑھنے والا فون تیار کرے گا

سام سنگ ہاتھ پڑھنے والا فون تیار کرے گا

واشنگٹن: سام سنگ نے ارادہ ظاہر کیا ہےکہ وہ ایسے اسمارٹ فون پر کام کررہا ہے جو انسانی ہتھیلی کو پڑھ سکے گا اوراسے بطور پاس ورڈ استعمال کرے گا۔
سام سنگ نے اس ضمن میں ایک پیٹنٹ کی درخواست دائر کی ہے جو آپ کے ہاتھوں کی لکیروں کو پڑھ سکے گی تاہم سام سنگ نے کہا ہے کہ یہ روایتی فنگر پرنٹ (نشاناتِ انگشت) اور چہرے کی شناخت یعنی فیس ریکگنیشن جیسے بایومیٹرک نظام کی جگہ نہیں لے گی اور سام سنگ نے ان دونوں طریقوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
شاید سام سنگ اسے ہتھیلیوں کے نشانات کے ساتھ اپنے اسمارٹ فون کو مزید محفوظ بنانا چاہتا ہے۔ ایک اور تجزیہ کار کے مطابق سام سنگ مستقبل کے اسمارٹ فون میں ہتھیلی کو بطور پاس ورڈ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Check Also

فون کو سونار بناکر آپ کی آواز محفوظ رکھنے والی ایپ

لندن: ایک ایپ کے ذریعے آپ اپنے فون کو سونار میں تبدیل کرسکتے ہیں جو ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: