Breaking News
Home / Entertainment / سدھارتھ اورعالیہ کے درمیان پھرسے قربتیں بڑھنے لگیں

سدھارتھ اورعالیہ کے درمیان پھرسے قربتیں بڑھنے لگیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارسدھارتھ اورعالیہ نے کبھی بھی اپنے درمیان گہری دوستی کے رشتے کے بارے میں کھل نہیں کچھ نہیں کہا پران کے مداح اوربالی ووڈ اسٹارزایک لمبے عرصے تک ان کے درمیان رہنے والی گہری دوستی کے بارے میں جانتے ہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے گہرے دوست سدھارتھ ملہوترا سے دوستی ختم کردی تھی اور اس کی وجہ کوئی اورنہیں بلکہ سدھارتھ اور اداکاری جیکولن فرنانڈس کے درمیان قربتیں تھیں جس کی سدھارتھ کی جانب سے ہمیشہ تردید ہی گئی۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: سدھارتھ اورعالیہ کے رشتے میں دراڑ کس نے ڈالی؟
اب ایک بارپھر بالی ووڈ کے مایہ ناز پروڈیوسر کرن جوہرمیدان میں اترے ہیں اورانہوں نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر عالیہ اورسدھارتھ دونوں کو سمجھایا ہے کہ وہ آپس میں تنازعات کو ختم کریں کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔ کرن جوہرکے سمجھانے کے بعد دونوں نے اس حوالے سے سوچنا بھی شروع کردیا ہے۔
اس سے قبل عالیہ بھٹ کو سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم کی پیشکش بھی ہوئی تھی تاہم عالیہ نے یہ کہہ کر صاف انکارکردیا تھا کہ وہ ابھی اپنے دیگرپروجیکٹس میں مصروف ہیں اوران کے پاس نئے پروجیکٹ کے لیے بالکل بھی وقت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اداکارسدھارتھ اورعالیہ بھٹ دونوں نے ہی کرن جوہر کی فلم “اسٹوڈنٹ آف دی ائیر” سے اپنے اپنے کرئیر کا آغازکیا تھا جو ان کے لیے کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی۔

Check Also

سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

ممبئی: سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: