Home / Sports / سرفرازاحمد نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح پر نگاہیں مرکوز کرلیں

سرفرازاحمد نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح پر نگاہیں مرکوز کرلیں

آکلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سیریز میں فتح پر نگاہیں مرکوز کرلیں ہیں جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کا کریڈٹ بولرز کو دے دیا۔

آکلینڈ میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ طویل وقفے کے بعد پہلی فتح پر خوشی ہے، وکٹ پہلے میچ کی وکٹ سے کافی بہتر تھی، بیٹسمینوں نے اپنا وقت لیا اور 2,3 اوررز کے بعد اپنی شاٹس کھیلیں، آج ہمارا منصوبہ پاور پلے میں وکٹیں بچانا تھا جس میں ہم کامیاب رہے اور مطلوبہ نتیجہ حاصل کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دوسرا ٹی20؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے ہرا دیا
سرفراز حمد نے کہا کہ اپنی فارم میں واپسی کو انجوائے کر رہا ہوں، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200 کا مجموعہ حاصل کرنا چاہتے تھے، بولرز کو بھی کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اتنے چھوٹے گراﺅنڈ پر میزبان بیٹسمینوں کے لیے ہدف کا تعاقب مشکل بنایا۔ آخری اوورز میں بولنگ ہمیشہ مشکل رہی ہے، تاہم مجموعی طور پر پیسرز نے شاندار بولنگ کی، اب نظریں فائنل میچ پر مرکوز ہیں، اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: