Home / Entertainment / سری دیوی کی بیٹی کی پہلی فلمی جھلک سامنے آگئی

سری دیوی کی بیٹی کی پہلی فلمی جھلک سامنے آگئی

ممبئی: سری دیوی نے کئی برسوں تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اب ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ کا پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے۔
سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہے، اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان فلم میں جھانوی کے مدمقابل ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ’’دھڑک‘‘ مراٹھی فلم سائرات کا ہندی ورژن ہے۔ ششانک کھیتان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 6 جولائی 2018 کو ریلیز ہوگی لیکن اس کا پہلا پوسٹر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔
بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم ’’دھڑک‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں جھانوی اور ایشان کو ایک دوسرے کے سر سے سر ٹکائے نظریں جھکائے دکھایا گیا ہے جب کہ پس منظر میں صحرا دکھایا گیا ہے جہاں سورج ڈھل رہا ہے۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: