Home / World / سری لنکا کا ون ڈے ٹیم کی قیادت انجیلو میتھیوزکے سپرد کرنے پر غور

سری لنکا کا ون ڈے ٹیم کی قیادت انجیلو میتھیوزکے سپرد کرنے پر غور

کولمبو: سری لنکا نے ایک بار پھر ون ڈے ٹیم کی قیادت انجیلو میتھیوز کے سپرد کرنے پرغور شروع کردیا۔

آئی لینڈرز کو رواں ماہ بنگلہ دیش میں زمبابوے کی شمولیت سے ٹرائنگولر سیریز کھیلنا ہے۔ چیف سلیکٹرگریم لیبروئے نے کہاکہ ہم نے اس حوالے سے بات چیت کی مگر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ہم موجودہ کپتان تھشارا پریرا کو بھی مکمل طور پر قیادت کی دوڑ سے باہر نہیں کرسکتے، کپتانی کیلیے ہمارے پاس 2 اور مضبوط امیدوار بھی موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نئے کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ وقت گزارلیں اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: