Home / Sports / سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے محمد عامر کی یو اے ای روانگی

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے محمد عامر کی یو اے ای روانگی

آئی لینڈرز سے دوسرے ٹیسٹ میں انجرڈ ہونے والے پیسر ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ ان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط کی گئی تھی، محمد عامر نے ایک ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بحالی فٹنس کے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے مسائل سے نجات پائی، اب وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ بننے کیلیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پنڈلی میں تکلیف کا شکار ہونے والے پیسر کو فٹنس کی بحالی کیلیے سارا پلان یواے ای میں ہی ٹرینر گرانٹ لیوڈن اور ڈاکٹر سہیل سلیم نے بناکر دیا تھا جس پر انھوں نے لاہور میں عمل درآمد کیا اور بتدریج بہتری کی جانب گامزن رہے تاہم گزشتہ روز عامر نے این سی اے میں مشقوں کے ساتھ بھرپور رننگ بھی کی، ان کی لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے روانگی رات ایک بجے شیڈول تھی۔

 

دوسری جانب سری لنکا سے ٹوئنٹی 20 اسکواڈ کیلیے3 کھلاڑیوں نے یو اے ای میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کر لیا، ان میں محمد نواز، عمر یامین اور عمر امین شامل ہیں۔

یاد رہے پہلا میچ جمعرات اور دوسرا جمعے کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا، آخری میچ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: