Home / Sports / سری لنکن جادوگرنی نے ٹیسٹ سیریزمیں فتح کواپنےمنتروں کا نتیجہ قراردیدیا

سری لنکن جادوگرنی نے ٹیسٹ سیریزمیں فتح کواپنےمنتروں کا نتیجہ قراردیدیا

کولمبو: سری لنکا میں ایک جادوگرنی نے ٹیم کی ٹیسٹ سیریز میں فتح کو اپنے منتروں کا نتیجہ قرار دے دیا، ساتھ میں اپنی خدمات کے حصول پر وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا کا بھی شکریہ ادا کرڈالا، مگر جیاسیکرا کی دھمکی پر گانگا زوئیزا نے اپنی فیس بک پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔
مقامی جادوگرنی زوئیزا نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ٹیم کے روانہ ہونے سے قبل ٹیسٹ کپتان چندیمل ان کے پاس آئے اور کہا کہ وزیر کھیل نے کہا ہے کہ میں کوئی ایسا منتر کروں جس سے پاکستان کیخلاف ٹیم جیت جائے، میرے منتروں سے آئی لینڈرز کو خود سے اچھی ٹیم پر فتح حاصل ہوئی، میں وزیر کھیل کی عزت افشائی پر مشکورہوں اور سری لنکن کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جاؤں گی۔
ساتھ میں ثبوت کے طور پر انھوں نے چندیمل کی اپنے گھر میں کھینچی گئی تصویر بھی شیئر کی۔ اس پر وزیر جیاسیکرا نے کہاکہ میں نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی، اگر جادوگرنی نے اس پوسٹ کو نہ ہٹایاتو میں اس کیخلاف قانونی کارروائی کروں گا، اگر ٹیسٹ فتح جادو کا نتیجہ تھی تو ہم ون ڈے میں بُری طرح کیوں ہار گئے۔ بعد میں زوئیزا نے نہ صرف پوسٹ ڈیلیٹ کی بلکہ تصویر بھی ہٹا دی۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: