Home / Sports / سری لنکن وزیر کھیل ٹیم سلیکشن پر ناخوش، پلیئرز کو بھارت روانگی سے روک دیا

سری لنکن وزیر کھیل ٹیم سلیکشن پر ناخوش، پلیئرز کو بھارت روانگی سے روک دیا

کولمبو: سری لنکا کے وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے ٹیم سلیکشن پر ناخوشی ظاہر کرتے ہوئے ون ڈے اسپیشلسٹس کو بھارت روانہ ہونے سے روک دیا۔
دیاسری جیاسیکرا نے ٹیم سلیکشن پر ناخوشی ظاہر کرتے ہوئے ون ڈے اسپیشلسٹس کو بھارت روانہ ہونے سے روک دیا جب کہ 9 کھلاڑی بھارت روانہ ہونے کیلیے پیر کی شب جب کولمبو ایئرپورٹ کی جانب جارہے تھے تو انھیں اچانک واپسی کا حکم دیا گیا۔
واضح رہے کہ ون ڈے اسکواڈ میں منتخب ہونیوالے باقی کھلاڑی پہلے ہی بھارت میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں تاہم وزارت کھیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جیاسیکرا اپنی جانب سے ٹیم سلیکشن کی منظوری دیے بغیر کھلاڑیوں کیساتھ روانہ ہونے پر خوش نہیں تھے، وہ ٹیم میں تبدیلی کا حکم بھی دے سکتے ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: