Home / Sports / سری لنکن پلیئرز کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں

سری لنکن پلیئرز کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں

شارجہ: دورۂ پاکستان سے انکار کرنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں۔
سری لنکن کپتان اپل تھارنگا سمیت کچھ ٹاپ پلیئرز کی جانب سے پاکستان کے دورے سے انکار نے اس معاملے کو متنازع بنا دیا ہے، جس پر مختلف آراء سامنے آرہی ہیں، سابق آل راؤنڈراور موجودہ کمنٹیٹر رسل آرنلڈ نے کہاکہ پاکستان جانا یا نہ جانا بدستور کھلاڑیوں کا ذاتی فیصلہ ہی رہنا چاہیے، اس حوالے سے ملے جلے جذبات پائے جاتے ہیں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لوٹ رہی ہے، خاص طور پر لاہور میں جہاں سے سری لنکا کی کچھ اچھی اور کچھ بہت ہی بُری یادیں وابستہ ہیں۔
رسل آرنلڈ نے مزید کہا کہ لاہور واقعے کے ابھی تک کچھ پلیئرزکے ذہنوں پر اثرات موجود ہیں، جو کچھ 2009 میں ہوا وہ دنیا کے دیگرعلاقوں میں رونما ہونے والے واقعات سے قدرے مختلف ہے، کچھ کھلاڑیوں کو اس کا ذاتی تجربہ ہے اور بعض نے دہشتگردوں کے حملے کا شکار ہونے والوں سے معلومات حاصل کی ہوئی ہیں۔ آپ کو لازمی طور پر ان احساسات کو بھی مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے جو انکار کرنے والے پلیئرزمیں پائے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 کھلاڑیوں نے واحد ٹوئنٹی 20 کیلیے لاہور جانے سے انکار کیا ہے، انھیں پوری سیریز سے ہی ڈراپ کردیا گیا، اس حوالے سے رسل آرنلڈ نے کہاکہ یہ فیصلہ درست ہے، پوری سیریز کیلیے ایک ٹیم کا انتخاب کوئی مسئلہ نہیں، ایک ہی سیریز کیلیے 2الگ جگہوں پر کھیلے جانے والے میچز کیلیے مختلف ٹیموں کے انتخاب میں کوئی منطق نہیں تھی۔
ون ڈے سیریز میں آئی لینڈرز کی خراب کارکردگی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو کچھ جارحانہ انداز اختیار کرنے کی ضرورت تھی، انھیں ثابت کرنا چاہیے تھا کہ ان کی بھی کوئی عزت ہے۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: