Home / Pakistan / سری لنکن کرکٹ بورڈ کا فیصلہ سابق کرکٹرز نے خوش آئندہ قرار دیدیا
sir lankan cricket board

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا فیصلہ سابق کرکٹرز نے خوش آئندہ قرار دیدیا

لاہور: قومی کرکٹرز نے سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیدیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز، پی ایس ایل ٹو کے فائنل اور ورلڈ الیون کے دورہ سے اعتمادکی بحالی کا جو سفر شروع کیا تھا،اس کو جاری رکھنا بہت اہمیت کا حامل ہے، ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے آئی لینڈرزکی لاہورآمد سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیموں کو بلوانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے، زمبابوے، پی ایس ایل فائنل اور ورلڈ الیون کے بعد اب سری لنکن ٹیم کو پاکستان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ آئی لینڈرز کی آمد پاکستان کرکٹ کیلیے نیک شگون ہے، یہ سلسلہ آگے بڑھتا رہنا چاہیے، تاہم ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی تب ہو گی جب بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی، پڑوسی ملک کے کرکٹرز نے دورہ کیا تو میدانوں کی رونقیں بحال کرنے کی مہم میں تیزی آئے گی۔ بلو شرٹس کے بعد دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی آنے کیلیے تیار ہوجائیں گی۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: