Home / South Asia / سعودی عرب میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد زندہ جل گئے
Saudia in trouble

سعودی عرب میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد زندہ جل گئے

ریاض:
سعودی عرب میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے بدر میں ایک بڑی ورک شاپ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انسانوں سمیت اندر موجود ہر شے کو جلا کر خاکستر کردیا۔

رک شاپ میں لکڑی کی اشیا بنائی جاتی تھیں جس کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اندر موجود لوگوں کو جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

Check Also

بھارت میں بھکاری پکڑوانے والے کو نقد انعام کا اعلان

ممبئی: بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی پولیس نے شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: