Home / World / سعودی عرب میں دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا ٹھیکا دے دیا گیا

سعودی عرب میں دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا ٹھیکا دے دیا گیا

جدہ: سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر کرنے کا باقاعدہ طور پر ٹھیکا دے دیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برج خلیفہ سے بھی اونچی دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت کو تعمیر کرنے کا باقاعدہ طور پر معاہدہ طے پاگیا ہے۔

عمارت کی ڈویلپر جدہ اکنامک کمپنی نے عمارت کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی تعمیراتی کمپنی الفوزان جنرل کنٹریکٹنگ کو دیا ہے یہ تعمیراتی کمپنی 12 ماہ میں صرف انفرا اسٹرکچر تعمیر کرے گی بقیہ کام علیحدہ ہیں۔عدازاں عمارت کی فنشنگ اور تکمیل 2020ء تک ہوگی مجموعی طور پر عمارت کی تعمیر پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، یہ عمارت ایک ہزار میٹر (3 ہزار 281 فٹ ) بلند ہوگی جب کہ برج خلیفہ 828 میٹر بلند ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: