Home / World / سعودی عرب کا 500 ارب ڈالرسے نیا تجارتی شہرتعمیرکرنے کا اعلان

سعودی عرب کا 500 ارب ڈالرسے نیا تجارتی شہرتعمیرکرنے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے 500 ارب ڈالرکی لاگت سے ایک نیا شہراورکاروباری زون تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بین الاقوامی بزنس کانفرنس میں  500 ارب ڈالرکی لاگت سے این ای اوایم (نیوم) نامی منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ منصوبے کے تحت ایک نیا شہراور کاروباری زون تعمیرکیا جائے گا جوملک کے شمال مغربی علاقے میں 26 ہزارپانچ سو مربع کلومیٹر پرمحیط ہوگا۔

500 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے (نیوم) منصوبے میں 9 شعبوں پرتوجہ دی جائے گی جن میں توانائی اورپانی ، ٹیکنالوجیکل، بائیو ٹیکنالوجی، خوراک، ڈیجیٹل سائنسز، جدید مینوفیکچرنگ، میڈیا اورتفریح کے شعبے شامل ہیں۔  یہ منصوبہ ولی عہد کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کا انحصار تیل سے حاصل ہونے والی آمدن پر کم کرنا ہے  جب کہ اس منصوبے کو مستقبل کی منزل قرار دیا گیا ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: