Home / World / سعودی عرب کو فلسطین امن عمل میں کردار ادا کرنا چاہئے، اسرائیلی وزیر

سعودی عرب کو فلسطین امن عمل میں کردار ادا کرنا چاہئے، اسرائیلی وزیر

تل ابیب: اسرائیلی وزیر برائے انٹیلی جنس اسرائیل کاٹز نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل میں سعودی عرب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن اور انٹیلی جنس اسرائیل کاٹز نے عرب نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ علاقائی امن چاہتے ہیں، اسرائیل فلسطین امن عمل کو آگے بڑھانے میں سعودی عرب کا کردار کلیدی ہوسکتا ہے اور یہ امن عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کا بہترین موقع بھی ہے۔

اسرائیل کاٹز نےکہا کہ فلسطینی بہت کمزور ہیں اور انھیں سہارے کی ضرورت ہے، سعودی عرب، عرب دنیا کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع میں قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے، وہ تنازعات کے حل کے لئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دیتے ہیں جواب میں سعودی شاہ سلمان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری طور پر ریاض آنے بھی دعوت دیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور سعودی حکومت اصولی طور پر فلسطین کے موقف کی تائید کرتا ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: