Home / World / سعودی ولی عہد دنیا کے مہنگے ترین گھر کے خریدار نکلے

سعودی ولی عہد دنیا کے مہنگے ترین گھر کے خریدار نکلے

نیویارک: دنیا کی سب سے مہنگی پینٹنگ خریدنے کے بعد اب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دنیا کے سب سے مہنگے گھر کے بھی خریدار نکلے جو انہوں نے 30 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم سے فرانس میں خرید رکھا ہے۔

چیٹیو لوئس فرانس کے ایک سابق لارڈ کی رہائش گاہ ہے جو وسیع رقبے کی حامل ہے اور اس میں 57 ایکڑ رقبے پر محیط ایک پارک بھی شامل ہے اسے سا ل 2015ء میں کسی نامعلوم شخصیت نے 30 کروڑ ڈالر (33 ارب 10 کروڑ روپے) میں خریدا تھا ، معروف امریکی جریدے فوربس نے اسے دنیا کی مہنگی ترین رہائش گاہ قرار دیا تھا، اس گھر میں وسیع رقبے کا فش ایکوائریم، سنیما گھر اور زیر زمین نائب کلب بھی موجود ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: